موٹر وے پولیس کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹرانسپورٹ عملہ کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 28 مارچ 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے چونگی نمبر 26 پر ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹرانسپورٹ عملہ کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 27 مارچ کو 26 نمبر چونگی پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں رش کے دوران ڈیوٹی پر مامور انسپکٹر نور فراز پر لوکل ٹرانسپورٹرز کے عملہ نے حملہ کیا اور مذکورہ انسپکٹر کا ٹیبلٹ توڑ دیا اور یونیفارم بھی پھاڑ دی اس صورتحال کے پیش نظر موثر وے پولیس کی اضافی نفری نے پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ، تاہم تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل آئی جی نارتھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سیکٹر نارتھ ون کے سیکٹر کمانڈر ایس پی جواد شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے ،انہوں نے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعہ کے تمام پہلوئوں کو دیکھتے ہوئے مکمل حقائق سامنے لائے جائیں اور انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :