امریکانے عراقی کاغذات پر تیل سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کا بتا دیا

ایرانی تیل کی سمگلنگ جاری رہی تو عراقی آئل مارکیٹنگ کمپنی سوموپر پابندیاں عائد کردینگے،امریکی انتباہ

جمعہ 28 مارچ 2025 11:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)عراقی پارلیمنٹ میں تیل اور گیس کی کمیٹی کے سربراہ ہیبت الحلبوسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے عراقی حکام کو عراقی کاغذات کے ذریعے تیل کی سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کی موجودگی سے آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ھیبت الحلبوسی نے کہا کہ واشنگٹن نے عراقی کاغذات کا استعمال کرتے ہوئے ایرانی تیل کی سمگلنگ کو ثابت کرنے والی دستاویزات بھیجی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے عراقی حکومت کو سخت لہجے میں مطلع کیا کہ اگر ایرانی تیل کی سمگلنگ جاری رہی تو وہ عراقی آئل مارکیٹنگ کمپنی سوموپر پابندیاں عائد کردے گا۔