سرگودھا پولیس کا بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 37 شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر

جمعہ 28 مارچ 2025 12:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)سرگودھا پولیس نے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 37 شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر میں عید کے تحائف اور بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گے۔

(جاری ہے)

جس میں آر پی او محمد شہزاد آصف خان، کمشنر محمد جہانزیب اعوان، وفاقی وزیر صحت مختار احمد بھرتھ، ڈی پی او محمد صہیب اشرف، ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے شہدا پولیس کی فیملیز کو خوش آمدید کہتے ہوئے شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ وہ 37 شہدا کے وارث ہیں اور ان کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا معاشرہ محفوظ اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔اس موقع پر شہدا کے اہلخانہ میں عید کے تحائف اور بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گے بلکہ شہدا کے بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گے۔آخر میں شہیدا کے لئے بلند درجات کی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :