چیچہ وطنی ، بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق

جمعہ 28 مارچ 2025 12:52

چیچہ وطنی ،  بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی محمدیوسف اور اسکا بیٹا رحمان یوسف موٹر سائیکلوں پر کپڑا فروخت کرکے واپس جارہے تھے کہ چک 39 ، بارہ ایل کے قریب منی ٹرک نے محمد یوسف کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منی ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔