فیصل آباد ، عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی یونٹس کھلے رہیں گے

جمعہ 28 مارچ 2025 15:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر و دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی سٹاف موجود رکھنے کی ہدائت کی ہے جبکہ سرجنز، فزیشنز، سپیشلسٹس، ٹیکنیشنز، نرسنگ سٹاف، دیگر ہیلتھ اہلکار بھی آن کال رہیں گے اور انہیں بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آبادڈاکٹر عدنان محمودنے اے پی پی کو بتا یا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایمر جنسی یونٹس میں ضروری ادویات بھی ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔