قصور، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر قصور پولیس نے بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن پولیس سکواڈ متعین کر دیئے

جمعہ 28 مارچ 2025 15:28

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر قصور پولیس نےبازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن پولیس سکواڈ متعین کر دیئے‘بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اوربچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی”ویمن پولیس سکواڈ“ گشت کر رہی ہیں‘15 ویمن پولیس سکواڈ کی ٹیم سائیکل پر جبکہ 20 پیدل بازاروں اورمارکیٹوں میں گشت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے بتایاکہ ویمن پولیس سکواڈ کا مقصد بازاروں اورمارکیٹوں میں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے‘بازاروں میں عید کے رش کے باعث خواتین سے چھینا جھپٹی کے واقعات میں واضح کمی ہو گی‘ویمن سکواڈ کیساتھ ساتھ ایگل سکواڈ اور تھانوں کی پٹرولنگ گاڑیاں بھی موجود‘شہر کے اہم مقامات، چوکوں اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی سنیپ چیکنگ بھی جاری ہے ،بازاروں اور گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی اوقصورنے کہا کہ خواتین بلا خوف عید کی شاپنگ کریں، قصور پولیس آپ کے تحفظ کیلئے موجود ہے‘خواتین کے تحفظ کیلئے باقاعدہ ویمن پولیس سکواڈ کا قیام وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مستحسن اقدام ہے۔\378