کوئٹہ میں بے گناہ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیراللہ ناصر

جمعہ 28 مارچ 2025 17:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ دکی کے چیئرمین حاجی خیراللہ ناصر نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر مہراللہ ترین شہید سمیت قیمتی دو جان کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیراللہ ناصر نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں، ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیراللہ ناصر نے پولیس وین پر دھماکے میں ڈاکٹر مہراللہ ترین سمیت شہید ہونے والے دونوجوانوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔