وزیراعظم کا برطانوی شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہماری دعائیں اس گھڑی میں شاہ چارلس اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں، شہباز شریف کابیان

جمعہ 28 مارچ 2025 17:03

وزیراعظم کا برطانوی شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعطم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پربیان میں کہا کہ شاہ چارلس کی علالت سے متعلق پتا چلا،شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کیلئے اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔