وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کے ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

جمعہ 28 مارچ 2025 17:59

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کے ملزم کو چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب کارروائی پر پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اوراللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لمحہ لمحہ ملزم کی گرفتاری تک آپریشن کی خود نگرانی کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملزم علی شیر کے دو ساتھیوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی اور واقعہ کے ذمہ دار ملزم کے خلاف سخت سزا یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خواتین کے خلاف ذیادتی کے واقعات قطعاً قابل قبول نہیں۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے۔ زیادتی کے واقعات شرمناک ہیں،سدباب کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔