انٹر سٹی بسوں میں مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

مجموعی طور پر مسافروں سے زائد وصول کئے گئے 6 لاکھ 13 ہزار روپے واپس کرائے گئے ،ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر

جمعہ 28 مارچ 2025 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)کراچی انتظامیہ نے انٹر سٹی بسوں میں مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کی شکایات کے ازالے کے لئے مربوط اقدامات کئے ہیں صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے ڈپٹی کمشنرز نے انٹر سٹی بس آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی ہے شہریوں کی مدد اور اگاہی کے لئے مختلف بس ٹرمنل اور بس اسٹینڈز پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ انٹر سٹی بسوں کے مسافروں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کریں جرمانہ کریں اور جن مسافروں سے زائد کرایہ لیا گیا ہے انھی زائد کرایہ واپس دلایا جائے۔ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے زائد کرایہ لینے والے بس آپریٹرز کے خلاف تین مختلف مقامات پر کارروئی کی رپورٹ پیش کی ہے انھوں نے کہا کہ کراچی ٹول ،کراچی بس ٹرمنل سپر ہائی وے اور پنجاب اڈے پر کارروائی کر کے سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ عاید کیا گیا ہے اور جن مسافروں سے کرایہ زائد لیا گیا تھا انھیں ان کا اضافی کرایہ واہس دلایا ہے رہورٹ کے مطابق کراچی ٹول ، کراچی بس ٹرمنل اور پنجاب اڈے سمیت مختلف ٹرمنلز اور اڈوں پر کارروائی۔

(جاری ہے)

کی گء ۔سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عاید کیے گئے اور مسافر وں کو کرائے واپس کراے گئے ۔ 27 مارچ کو خلاف ورزی کے مرتکب بسوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ۔کمشنر کراچی کو پیش کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹول پر 213 بسوں میں کرائے چیک کئے گئے مجموعی طور پر مسافروں سے زائد وصول کئے گئے چھ لاکھ 13 ہزار روپے واپس کراے گئے زائد کرائہ وصول کرنے والی 87 بسوں کا چالان کیا گیا 2 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کراچی بس ٹرمنل پر 151 بسوں میں مسافر وں سے کرایہ چیک کیا گیا۔

کراچی بس ٹرمنل پر مسافر وں سے زائد لیا جائے والا کرایہ واپس کرایا مجموعی طور پر کراچی بس ٹرمنل پر 2لاکھ 75 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔پنجاب اڈے پر کارروائی۔171 بسوں میں مسافروں سے کراے چیک کئے گئے۔۔3 لاکھ 78ہزار 500 روپے مسافروں کو واپس کراے گئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ زائد کرایہ نہ دیں زائد کرایہ لینے والوں کی شکایت کریں ۔ کراچی کے ترجمان کے مطابق بس ٹرمنل اور بس اسٹینڈز پر اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہیلپ ڈیسک قائم کردئے گئے ہیں پی ٹی اے اور انتظامیہ کا عملہ خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے شہری مدد کے لئے رابطہ کریں