Live Updates

بانی کی دو درخواستیں منظور، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کردیا، وکیل فیصل ملک

جمعہ 28 مارچ 2025 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی، جیل حکام نے کہا عدالتی آرڈر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات