گوجرنوالہ،جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

جمعہ 28 مارچ 2025 20:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)گوجرنوالہ میں جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق جیل میں منشیات کے مقدمات میں بند ملزمان کی ملاقات کا دن تھا، ملزم سرفراز کی بیوی نے منشیات چاولوں میں چھپا کر دینے کی کوشش کی۔جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم عامر کے بھائی نے بسکٹ میں چھپا کر منشیات دینے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔