سیکرٹری لائیو سٹاک کاسول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد کا دورہ،مختلف حصوں کا معائنہ کیا

جمعہ 28 مارچ 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل (اے ایس ٹی) ڈاکٹر عثمان طاہرکے ہمراہ فیصل آباد کے سول ویٹرنری ہسپتال کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سید ندیم بدر سے فیصل آباد ڈویژن کے کام کے بارے بریفنگ لی۔

دورے کے دوران سیکرٹری ثاقب علی عطیل نے آئوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (OPD) رجسٹر کے کسانوں سے رابطہ کیا تاکہ فراہم کردہ خدمات کے بارے میں رائے حاصل کی جا سکے۔ فیڈ بیک بہت زیادہ مثبت تھا اور کسانوں نے انہیں ملنے والی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فیصل آباد ڈویژن میں لائیو سٹاک ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب کے ہر ضلعی سطح کے ہسپتال میں ایکسرے کی سہولیات کے ساتھ جدید اور بہترین آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے لیے ایک کانسیپٹ پیپر تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تاکہ اسے آئندہ سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل کیا جائے ۔سیکرٹری نے لائیو سٹاک شعبے کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ سٹاف کے درمیان لگن کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ موشی پال حضرات کو خدمات مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :