ٴْجمعتہ الوداع، پنجاب پولیس مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گذاروں کی سکیورٹی کے لئے ہائی الرٹ

لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام 36 ہزار سے زائد مساجد، 2267 امام بارگاہوں، 600 کے قریب اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی گئی، آئی جی پنجاب

جمعہ 28 مارچ 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جمعتہ الوداع کے موقع پر پنجاب پولیس کے افسروں و اہلکاروں نے مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گذاروںکوہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فراہم کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جمعتہ الوداع پر مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی جائے۔

مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار، کمیونٹی رضا کار تعینات کیے گئے۔لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام 36 ہزار سے زائد مساجد، 2267 امام بارگاہوں اور 600 کے قریب اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حساس مساجد، امام بارگاہوں پر چیکنگ کے لئے 200 سے زائد واک تھرو گیٹ اور 14 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کیے گئے ۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے اطراف میں سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں اور مارکیٹوں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے علاقے کی امن و مساجد کمیٹیوں کے ارکان اور منتظمین سے رابطے میں رہیں۔علماء کرام، مشائخ عظام ممبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کا پرچار کریں۔