انجینئر امیر مقام کی وزیراعظم سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 مارچ 2025 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن)کے امور، اور وزارت سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔