وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 28 مارچ 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔دہشتگردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان ملک دشمنوں کو رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں ہے۔ یہ فتنۃالخوارج اپنے ناپاک عزائم کیلئے معصوم جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔