کیوی بیٹر نے اپنے آبائی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری سکور کر ڈالی

محمد ارسلان عباس نے کیوی ٹیم میں اپنی سلیکشن درست ثابت کر دکھائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 مارچ 2025 10:41

کیوی بیٹر نے اپنے آبائی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری سکور ..
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2025ء ) پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری جڑدی۔ 
نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔

انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

 

گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کیوی ٹیم کو مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کانوائے اور گلین فلپس جیسے اسٹارز کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ 
دوسری جانب 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ اس کی ابتدائی 4 وکٹیں گر چکی ہیں۔