Live Updates

خیبر پختونخوا ہ میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

عمران خان کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا، پی ٹی آئی نے وفاق میں 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی کے ہر لیڈر کی بات میں تضاد نظر آتا ہے، سربراہ عوام پاکستان پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 29 مارچ 2025 10:56

خیبر پختونخوا ہ میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،پی ٹی آئی نے وفاق میں 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیاتھا،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کے جو لوگ باہر ہیں ہر آدمی مختلف بات کرتا ہے۔

پی ٹی آئی کے ہر لیڈر کی بات میں تضاد نظر آتا ہے۔ اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو معاملات آگے کیسے چلیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمان پرپر ذاتی حملے کریں گے تو ماحول خراب ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان پر ذاتی حملوں کے حوالے سے بات ابھی تک سلجھ نہیں سکی۔سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کی ایک حیثیت ہے ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے کا مقصد کیا ہے۔

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین اختلافات ہیں لیکن بڑے مقصد کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی۔ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔اس وقت جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین اختلافات ہیں لیکن بڑے مقصد کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ جو بھی بات کرتے ہیں وہ مستقل نہیں ہوتی۔

ہم تو نئی جماعت ہیں پارلیمان میں نہیں ہیں۔گفتگو کے دوران سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی گروتھ آج بھی منفی ہے۔ قرضے لینا کوئی کامیابی نہیں ہے۔حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعویٰ غلط ہے۔مجھے نہیں لگتا ہمارا ملک مزید ترقی کرسکتا ہے۔2018 تک حالات مختلف تھے اب مختلف ہیں،گزشتہ سات سال میں حکومت چلانے کا نظام بدل چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی پارٹی یا سیاستدان کو کوئی ختم نہیں کرسکتا صرف عوام کرسکتی ہے۔یہ مائنس پلس والا نظام نہیں چل سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات