Live Updates

سانگلہ ہل،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیرملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا،متصف علی سندھو

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:17

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)تحریک انصاف ننکانہ کے سابق ضلعی صدر چوہدری متصف علی سندھو اور سابق تحصیل صدر رانا عارف سلیم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہا ئی کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا،عمران خان آئین قانون اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، وہ عدالتوں سے سرخرو ہوکر نکلیں گے،میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی نظام کہیں نظر نہیں آتا،اقتدار پر قابض ٹولے نے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے،عدلیہ کا نظام مکمل طور پر تباہی کا شکار ہو چکا ہے،ملکی مسائل اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ملک کی نمائندہ جماعت کو اقتدار میں لانا ہوگا،عمران خان کو حکومت دیکر فارم47والے فارغ کردئیے جائیں تاکہ ملکی دولت کو لوٹنے والے کا از سر نو احتساب ہو سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات