لاہورہائیکورٹ میں وکلاء کو گائون کے استعمال سے چھوٹ مل گئی

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:51

لاہورہائیکورٹ میں وکلاء کو گائون کے استعمال سے چھوٹ مل گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوین والے وکلا ء کو گائون کے استعمال سے استثنیٰ مل گیا ،وکلا ء عید کی تعطیلات کے بعد گائون کے بغیر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ اور اس کے تینوں بنچز میں مقدمات کیلئے پیش ہونے والے وکلا ء کیلئے اب گائون پہننا ضروری نہیں ہوگا۔