
سرگودھا ، چھوٹی عید پر بڑا تحفہ، 47 پل فلائی اوور ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
ہفتہ 29 مارچ 2025 17:28
(جاری ہے)
فلائی اوور کی تعمیر سے میانوالی، بھکر اور خوشاب سمیت دیگر اضلاع کے لوگوں کو لاہور اور فیصل آباد آنے جانے میں آسانی ہوگی اور قینچی موڑ پر ٹریفک کے سنگین مسائل ختم ہوں گے۔ وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے گاڑی میں فلائی اوور کا پورا راو نڈ لگایا اور تعمیراتی معیار کا مشاہدہ کیا۔
انہوں تعمیر کے اعلی معیار کو سراہا اور اہلیان سرگودھا کو فلائی اوور کی تعمیر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائی ، سیکرٹریز اور ڈویڑنل و ضلعی انتظامی افسران نے مسلسل مانیٹرنگ کر کے اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال اور فلائی اوور مسلم لیگ ن کی حکومت کا سرگودھا کے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اس منصوبے کو سرخ فیتے کی نظر کر دیا تھا لیکن صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب بھرتھ کی خصوصی کاوشوں اور مسلم لیگ ن کے مقامی پارلیمنٹیرین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کرکے فنڈز جاری کرنے کی سفارش کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلائی اوور کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروا کر باضابطہ افتتاح جون میں کیا جائے گا۔ شہریوں نے فلائی اوور کو ٹریفک کے لیے کھولنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.