ڈیرہ مراد جمالی ،صحبت پور میں دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے نقدی موٹر سائیکل موبائل فون چھین لئے گئے

ہفتہ 29 مارچ 2025 17:44

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) ڈیرہ مراد جمالی اور صحبت پور میں دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے نقدی موٹر سائیکل موبائل فون چھین لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق صحبت پور کے علاقعے پولیس تھانہ ملک شہید محمد علی کی حدود میں تین مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر گوٹھ بشیر کھوسو کے مقام پر مرغی سیل ڈیلر سردار خان سے گن پوئنٹ پر لاکھوں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی ربی گل چوکی کے قریب مسلح افراد نے صدیق لاشاری سے موٹر سائیکل نقدی موبایل چھین کر فرار ہوگئے ۔