رمضان کے دوران ہزاروں مستحق افراد میں راشن تقسیم کردیا، سعید احمد بیگ

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمد بیگ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہزاروں مستحق افراد میں راشن تقسیم کردیا ہے۔ حکومت مستحق افراد کی مالی مدد کرے۔ مخیر افراد کے تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت سرجانی ٹائون روزی گوٹھ، خدا کی بستی، لیاری ، گلشن سرجانی و دیگر پسماندہ علاقوں میں یکم رمضان سے اب تک راشن اور افطاری تقسیم کر رہے ہیں۔

عوام کے پاس روزگار نہیں ہیں، حکومت بے روزگار نوجوانوں کو وظیفہ مقرر کرے،سعید بیگ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت روزانہ دفتر کے باہر مسافروں کا روزہ کھلوایا جاتا ہے۔حکومت رمضان بچت بازاروں کو مزید فعال کرے۔عید کی خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

عید پر بھی مستحق بچوں مین عید گفٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت رمضان میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور ان افراد کو عبرتناک سزائیں دے جو عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضرورت سے زیادہ خریداری کرنے سے گریز کریں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مہینے میں اپنے انفرادی فرضوں کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کی توفیق دے اور ہماری اجتماعی ذمہ داریوں کے نبھانے میں کامیاب کرے۔

متعلقہ عنوان :