سیکرٹری صحت عظمت محمود کا جنرل ہسپتال لاہور کا اچانک دور

مختلف شعبوں کا دورہ ،مریضوں کی عیادت کی ،طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے جنرل ہسپتال لاہور کا اچانک دور کیا۔سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری، وزیر اعلیٰ شکایت سیل و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے ایمرجنسی ایریا میں لواحقین کے رش پر انتظامیہ پر ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے ایمرجنسی کے سامنے انتظار گاہ کا ایریا اور بنچز بڑھانے کی ہدایت کی -اس موقع پر ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد اور ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق موقع پر پیشنٹ کیئر بارے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔