پنجاب بھر میں 1553 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق، 1839 زخمی

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1553ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں842افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔997معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں1045ڈرائیوز،92کم عمرڈرائیور، 599مسافراور212پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ284ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت345متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 109حادثات میں138متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد108حادثات میں125متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1856متاثرین میں1536مرد اور320خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں288افراد کی اوسط عمر18سال سے کم1044افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ524زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1542موٹرسائیکلز،82آٹورکشے،167کاریں،49وین،16مسافر بسیں،35ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔