- مشکل کی اس گھڑی میں تھائی لینڈ اور میانمار کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں،سردار یوسف

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:10

: اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے مذہبی آمور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے سے ہونیوالے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا ہے ، اب تک ایک ہزار سے زائد زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

سردار یوسف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تھائی لینڈ اور میانمار کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں پاکستان تھائی اور میانمار عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کریگا قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقائ کا معاملہ ہے قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس سے تہذیبیں تباہ اور زیادہ تر قدرتی دنیا فنا ہو سکتی ہے تمام ممالک کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ ہو کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ `