عیدالفطر پر میرپور، بھمبر سے غیر قانونی سگریٹ منتقلی کا منصوبہ بے نقاب

آزاد کشمیر میں 31 مارچ سے 2 اپریل تک دفعہ 144 نافذ

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران میرپور اور بھمبر سے غیر قانونی سگریٹ کی پاکستان منتقلی کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر ٹیکس ادا کردہ سگریٹوں کو پاکستان منتقل کرنے کا پلان بنایا گیا تھا، جسے ناکام بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے سخت اقدامات کیے ہیں۔حکومت آزاد کشمیر نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ غیر قانونی تجارت کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد علی اصغر کی جانب سے میرپور اور بھمبر سے ٹیکس چوری والے سگریٹوں کی پاکستان ترسیل روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔