ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو عیدالفطر کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے شہدا پولیس کے گھروں پر پہنچے

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو عیدالفطر کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے شہدا پولیس کے گھروں پر پہنچے اور شہدا پولیس کے ورثا سے ملاقات کر کے کچھ وقت ان کے ساتھ وقت گزارا اور عیدالفطر کے تحائف و عیدی پیش کی گئی اور ورثا کے مسائل کے بارے میں دریافت کرکے ان کے حل سے متعلق فوری احکامات جاری کئے گئے۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے شہدا ہم سب کا فخر ہے اور سندھ پولیس کے تمام افسران و جوان شہدا کے اہل خانہ کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ آج جب ہم سندھ پولیس کے شہدا کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں انکی قربانیوں میں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کیلئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔بعد ازاں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز بھی شہدا کی گھروں پر پہنچے، انکے ساتھ وقت گزارا، عید کے تحائف و عیدی پیش کی اور انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرانے کیساتھ اس بات کا مضبوط احساس دلایا کہ آپ تمام حیدرآباد پولیس کی فیملیز ہیں جن کی دیکھ بھال اور ہر ذمہ داری حیدرآباد پولیس کی ہے جو ہمیشہ بخوشی نبھاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :