حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کریں ہمیں انکی سیکورٹی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان

ہفتہ 29 مارچ 2025 22:55

×کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کے صدر احمد جان خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کریں ہمیں انکی سیکورٹی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے انکے لانگ مارچ میں حائل رکاوٹوں کا دور کر کے مسئلے کا پرامن حل نکالے اور انکے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کرے تاکہ بحرانی کیفیت دور ہوسکے۔