چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں دو مخالف گروپوں کے مابین فائرنگ ، خاتون سمیت9افراد زخمی،6ملزمان گرفتار

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں دو مخالف گروپوں کے مابین فائرنگ سے خاتون سمیت9افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 3راہگیر بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں97،بارہ ایل کی جامع مسجد کے قریب پیش آیا جہاں راجہ برادری کے دو گروپوں کے مابین اچانک جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجہ میں فریقین کے پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک خاتون سمیت 2، راہگیر بھی گولیوں کی زد میں آگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،2شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا دیا گیا،ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ کے مطابق فریقین میں سیاسی کشیدگی چلی آرہی تھی ، انہوں نے بتایا کہ6،ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔