گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی سردار اخترجان مینگل کے احتجاج پر خودکش حملے کی مذمت

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کے سیاسی احتجاج پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے موجودہ حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کے پرامن اجتماع اور آزادی اظہار رائے کے حقوق کی پاسداری یقینی بنائیں تاکہ سب کیلئے زیادہ محفوظ ماحول کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :