سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات ختم ہوتے ہی داخلہ مہم شروع ہوگئی

اتوار 30 مارچ 2025 10:35

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات ختم ہوتے ہی داخلہ مہم شروع ہوگئی پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام سرکاری سکولوں میں اگلے تعلیمی سیشن کیلئے داخلہ مہم شروع کا آغاز کرتے ہوئے ایڈمیشن ڈیسک قائم کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن سردار محمد ساجد کہتے ہیں سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانے کیلئے سہولیات بہتر بنا رہے ہیں۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن سردار محمد ساجد کہتے ہیں تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو اگلے سیشن کیلئے سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں۔ تاکہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :