میئر استنبول گرفتاری، ترکیہ میں بڑے مظاہرے جاری، وکلا اور صحافیوں کی گرفتاریاں

اتوار 30 مارچ 2025 10:55

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)ترک حکام نے 19 مارچ کو استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو کی گرفتاری سے شروع ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ صحافیوں اور وکلا سمیت سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان کے اہم مخالف امام اوگلو نے اپنے وکیل محمد پہلوان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں انہیں عدالتی نگرانی میں رہا نہ کر دیا گیا تھا۔ ترکیہ کے اقتصادی دارالحکومت کے میئر، جنہیں ان کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور بدعنوانی کے الزام میں اتوار کو جیل بھیج دیا گیا تھا، نے ایکس پر لکھا ہے کہ اس بار وکیل مہمت پہلوان کو من گھڑت بہانوں کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :