رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ میں تقریباً 122 ملین عمرہ زائرین پہنچے

اتوار 30 مارچ 2025 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) مسجد نبوی کے امور کے لئے جنرل اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) انجینئر غازی الشہرانی نے کہا ہے کہ اس رمضان المبارک کے دوران 12 کروڑ 22 لاکھ 86 ہزار 712 عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کو منائی گئی عید الفطر کے موقع پر حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان اور ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کی۔ الشہرانی نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں تعاون کیا اور دعا کی کہ ان کی کاوشوں کو اجر ملے۔