ملتان ڈویژن میں ماہ صیام میں سبسڈی سے بھرپور 4 سہولت رمضان بازار لگائے گئے، کمشنر

اتوار 30 مارچ 2025 15:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں ملتان ڈویژن میں سبسڈی سے بھرپور 4 سہولت رمضان بازار لگائے گئے، 21 اشیاء خوردونوش پر 1 کروڑ 85 لاکھ 67 ہزار 3 سو 68 روپے کی سبسڈی دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ سے زائد افراد نے رمضان بازاروں سے خریداری کی اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو بھرپور سراہا ۔

(جاری ہے)

کمشنر کا کہنا تھا کہ چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کیلئے 13 خصوصی سیل پوائنٹس قائم کئے گئے، ڈویژن میں ماہ رمضان المبارک میں نادار طبقے کی مثالی کفالت کے اعداد و شمار بھی جاری کئے گئے،3 لاکھ 30 ہزار سے زائد مستحق خاندان 10 ہزار روپے فی کس مالی امداد سے مستفید ہوئے۔ عامر کریم خاں نے مزید بتایا کہ1971 ملین روپے کی امدادی رقوم ملنے پر شہریوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا ۔