عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم، ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 30 مارچ 2025 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم ہونگی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات، مری جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس، سخت کریک ڈاؤن ہوگا،عوام سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔