میر پور میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران دفعہ 144 نافذ

اتوار 30 مارچ 2025 18:20

مظفرآباد/ میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میر پور یاسر ریاض نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سگریٹ کے بند کاٹن و کھلے پیکٹس کی شکل میں پنجاب سمگل / منتقل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں آزاد جموں و کشمیر پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گئی۔سگریٹ کی ترسیل پر دفعہ 144 مورخہ 29 مارچ سے لیکر عید کی تعطیلات ختم ہونے تک نافذ رہے گا۔