پشاور میں تھانہ داودزئی کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 30 مارچ 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون بدستور جاری ہے، اس سلسلے میں ڈی ایس پی خزانہ عمران اسلم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ دودزئی حضر حیات اور چوکی انچارج ناگمان حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ناگمان کے رہائشی ہیں، ملزمان کے قبضے سے دوعدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلووں تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ضلع بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے، جس کے دوران ڈی ایس پی خزانہ سرکل عمران اسلم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داؤد زئی حضر حیات اور چوکی انچارج ناگمان حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ نا گمان گڑھی چندان میں سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو اپلوڈ میں ملوث ملزمان حضر حیات ولد رفیع اللہ اور معاز احمد ولد رفیع اللہ کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے دو عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلووں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔