ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا عید کے روز ڈسٹرکٹ جیل، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یتیم خانہ کا دورہ

پیر 31 مارچ 2025 15:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ‎ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زرک یار خان نےعید کے روز ڈسٹرکٹ جیل، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یتیم خانہ کا دورہ کیا۔نماز عید الفطر کے بعدایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد گوہر علی نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد زرک یار خان تورو کے ہمراہ یتیم خانہ کا دورہ کیا، بچوں سے ملاقات کی اور عید کے تحائف دیئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی کیا، ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ڈیوٹی پر موجود سٹاف سے ملاقات کی اور ان میں عید کی مٹھائی تقسیم کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا ، جیل دورہ کے موقع پر میس ، ہسپتال اور بیرکس کا معائنہ جہاں انہوں قیدیوں کو عید کی مبارک باد دی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ان کا حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :