سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جا ن محمد خان جمالی کی عید الفطر کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارک باد

پیر 31 مارچ 2025 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جا ن محمد خان جمالی نے عید الفطر کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عید الفطرکے موقع اپنے غریب اور مستحق بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے اورانکی ہر طرح سے سے داد رسی کرتے ہوئے انہیں عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنا چاہیے اور دین اسلام میں بھی ہمیں بارہا اس بات کی تلقین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیں بحثیت فرد اور قوم اپنا کردارادا کرناچاہیے اور عید الفطرکے مبارک کے موقع پرہمیں اس عہد کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم ملک اور قوم کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریع نہیں کریں ۔انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں امن وامان کے قیام اور ملک کی ترقی و خوشحال کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔