
ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
پیر 31 مارچ 2025 19:30
(جاری ہے)
راولپنڈی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت باغ میں ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔
نماز کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے اپنا وقت دوست احباب، عزیزوں کے ساتھ گزارا اور مستحقین کی مدد کی۔ عید کے پر مسرت موقع پر مہمانوں کو پیش کرنے کے لئے سویاں، کھیر اور دیگر میٹھی ڈشز کا خاص اہتمام کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد شہداء پولیس کے درجات کی بلندی، مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق چاند رات اور عید الفطر پر پولیس کے 5000 سے زائد افسران و جوانوں نے فرائض انجام دیئے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 600 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسر و جوان تعینات کئے گئے۔ چاند رات اور عید پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔ پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے۔ عید کے دنوں میں ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ بھی فرائض انجام دیں گے جبکہ تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کر رہے ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ ترجمان آر ڈبلیو ایم سی کے مطابق ورکرز چاند نظر آتے ہی صفائی میں مصروف ہو گئے۔ سڑکوں کو دھویا، مساجد، عید گاہوں اور قبرستانوں کی صفائی کر کے پانی اور چونے کا چھڑکائو کیا۔ نماز عید سے پہلے شہر کو صاف کیا اور پورا دن صفائی یقینی بنانے میں مصروف عمل رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.