اسلام آباد کو سرسبز بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں گے ،چیئرمین سی ڈی اے

پیر 31 مارچ 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے عید کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آئیے ہم عہد کریں کہ اسلام آباد کو سرسبز بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں گے اور شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشن میں ان کا ساتھ دیا۔ مزید برآں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے پانی کے مسائل کے حل کے لیے بڑے منصوبے لے کر آ رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنائیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں۔