ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا عید الفطر کے موقع پر ڈی ایچ کیو کا دورہ

منگل 1 اپریل 2025 13:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) ڈی پی او بھکر اور ڈپٹی کمشنر بھکر نے عید الفطر 2025 کے موقع پر مختلف اداروں کا دورہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بھکر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا بھی دورہ کیا ، جہاں قیدیوں کی فلاح و بہبود، جیل کی بہتری اور اصلاحات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کی بحالی اور ان کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔بعد ازاں، ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف دارالامان بھکر کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں بے سہارا اور ضرورت مند خواتین سے ملاقات کی گئی۔ ان کے مسائل سنے گئے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :