مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،پولیس ترجمان

منگل 1 اپریل 2025 14:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) مظفرگڑھ کے مختلف تھانہ جات کی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں متعدد ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر شاکر بخاری ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ابوبکر ولد غلام قادر قوم چانڈیہ سے 30 لیٹر شراب اور 50 لیٹر لہن اور 01 عدد چالو بھٹی شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیرنگرانی تھانہ روہیلانوالی پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف اہم کامیاب کارروائی حاصل کی ہے،ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا محمد صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی محمد اصغر،ایس آئی شاہد,سب انسپکٹر عمران افضل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مشتمل پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے سرگرم ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے،پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ڈکیتی شدہ 10 عدد موٹرسائیکل، گاے، بھینس، بکریوں سمیت 61 لاکھ مالیت کی ریکوری کی ہے۔

(جاری ہے)

۔ڈکیت گینگ سے ریکور شدہ نقدی ،جانور،اور موٹر سائیکلیں 27 مقدمات کے مدعیان کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سیت پور راؤ شہروز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں، اور مجرمان اشتہاری کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ساجد، اعجاز، ایوب، عابد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے چرس، 80 لیٹر شراب ، ایک پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرکے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کر دیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی انسپکٹر مصطفی کمال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ولائتی شراب کی بوتلیں، دیسی شراب اور 01 عدد چالو بھٹی شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات مہر زوالفقار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 عدد بوتلیں ولائتی شراب 60 لیٹر شراب دیسی اور 130 لیٹر لہن برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ملزم کو پابند سلاسل کردیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن رانا کامران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام شبیر عرف کالا ولد اللہ بچایا قوم چانڈیہ سے 56 لیٹر شراب اور 26 لیٹر لہن اور 01 عدد چالو بھٹی شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا ہے۔