ایبٹ آباد میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا

منگل 1 اپریل 2025 15:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ٹھنڈیانی روڈ گھماؤں گائوں کے مقام پر ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر 2 فائر ویکلز بمعہ فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور آگ کو ایک جگہ محدود رکھ کر پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ٹیم کے بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت سے قریب محلے کے باقی گھروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :