عید کی تعطیلات کے دوران بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز کی فراہمی، شہریوں کا اظہار اطمینان

منگل 1 اپریل 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) چاند رات ،عید کے پہلے اور دوسرے روز تمام شیڈو لڈ بنکوں نے اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں تمام شیڈولڈ بنکوں نے عیدکی تعطیلات میں اے ٹی ایمز سروس بلاتعطل جاری رکھیں اور ان میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی تھیں۔ اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر ملک بھر کے تمام شیڈولڈ بنکوں کی تما م اے ٹی ایمز میں کیش ہمہ وقت دستیاب رہی اور اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :