راولپنڈی میں عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

بدھ 2 اپریل 2025 09:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ راولپنڈی میں سات سو سے زائد مساجد، امام بار گاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں جبکہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔