امریکا کی دھمکی کے بعد ایران کا رسمی مراسلے میں سخت جوابی کارروائی کا عندیہ

بدھ 2 اپریل 2025 12:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کو کہا ہے کہ اگرامریکا نے ایران پر بمباری کی تو اسے زبردست جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔العربیہ کے مطابق امریکی صدر کیایرانی اٹیمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے جواب میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکااور اسرائیل کی ایران کے ساتھ دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہمیں حملے کی دھمکیاں دیتے ہیں جن پر عمل ہمیں زیادہ ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر انہوں نے کوئی شرارت کی تو یقینی طور پر انہیں زبردست کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اور اگر وہ ملک کے اندر ماضی کی طرح کوئی فتنہ برپا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ایرانی عوام خود ان سے نمٹ لیں گے۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران مارچ کے آغاز میں ایرانی قیادت کو بھیجے گئے خط میں مذاکرات کی پیشکش قبول نہیں کرتا تو اسے ’بمباری‘ کا سامنا کرنا ہو گا۔اس خط میں تہران کو فیصلہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔