
77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے،اختر مینگل
اقتدار سے نکالے جانے والوں نے کبھی بلوچستان کے ایشو پر احتجاج نہیں کیا، ہمارا واحد مطالبہ یہی ہے کہ ہماری خواتین کو فورا رہا کیا جائے،سربراہ بی این پی کا دھرنے کے شرکاءسے خطاب
فیصل علوی
بدھ 2 اپریل 2025
12:28

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ہماری خواتین کو رہا کیا جائے۔ہم اتنی بڑی سرزمین کے مالک ہیں لیکن ایک وقت کی روٹی کیلئے محتاج ہیں۔
بلوچستان میں کئی آپریشن ہوئے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے شروع ہونے والا آپریشن آج تک جاری ہے۔اختر مینگل کا شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا زیر حراست بلوچ خواتین اور بیٹیوں کیلئے ہے اور ان کی رہائی تک جاری رہے گا۔ہم اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ہماری خواتین کو بلاجواز گرفتار کیاگیا ہے ۔ہم نے حکومت کو بتایا کہ ہمارا واحد مطالبہ خواتین کو رہا کرنا ہے۔ہم نے ان سے کہا کہ ہم اپنی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کوئٹہ کی طرف مارچ کریں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ( بی این پی ایم ) کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوچکا ہے ۔ صوبے کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنما اور عہدیدار مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے جن میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ، حوران بلوچ، اور قبائلی رہنما سردار نادر لنگو شامل تھے۔ مختلف رہنماﺅں نے سردار اختر مینگل سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دوسری جانب بلوچستان حکومت کا وفد بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سے مذاکرات کیلئے دھرنے میں پہنچ گیا۔حکومتی وفد میں ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ اور سردار نور احمد بنگلزئی شامل تھے ۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریا نے شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد پہلے شامی کو ملک بدر کیا
-
روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.