سرگودھا،چھری کے وار سے نوجوان قتل، فائرنگ میں مخالف اس کی ماں اور راہگیر سمیت تین افراد شدید زخمی

بدھ 2 اپریل 2025 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)چھری کے وار سے نوجوان قتل اور فائرنگ میں مخالف اس کی ماں اور راہگیر تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ مٹھہ ٹوانہ کے گائوں بجارڈیرہ بھجنا میں فاطرالعقل حاجی آحمد اعوان نیچھری کے پے در پے وارکرکے عالم شیر کو قتل کر دیا جس کے قاتل کو پولیس نیگرفتارکرلیاجںکہ جوھرآباد کے گائوں ھموکہ میں منشی گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف خالدامیر اس کی ماں شمیم بی بی اور راہگیر دانش تین افراد کوٹ شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے پولیس زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال جوھرآبادمنتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔